بلوچستان میں برفباری سے متاثرہ تمام شاہراہیں کھول دی گئی ہیں، نیشنل ہائی وے

پیر 20 جنوری 2020 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک اعلامیہ کے مطابق حالیہ شدید اور ریکارڈ برف باری سے نمٹنے کے بعد بلوچستان کی تمام اہم قومی شاہراہیں بلا تعطل ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں اور اس ضمن میں پیشگی برف باری اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے این ایچ اے کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہمہ وقت بھاری مشینری کے ساتھ سڑکوں پر موجود رہیں تاکہ کسی بھی پیچیدہ صورتحال میں بروقت کارروائی کی جاسکے اور شاہراہیں چوبیس گھنٹے ٹریفک کے لئے کھلی رہیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں