لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور جدید آلات اور گاڑیوں کی فراہمی سے صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال بہتر ہوگی ، صوبائی وزیر داخلہ

صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی گفتگو

جمعہ جنوری 00:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور جدید آلات اور گاڑیوں کی فراہمی سے صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال بہتر ہوگی صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔جس کا سہرا قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو جاتاہے .جن کی قربانیوں اور فرض شناسی کی بدولت امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہترہوچکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ نے کوئٹہ میں ڈائریکٹرجنرل لیویز کے دفتر کے دورے کے مو قع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس مجیب الرحمن قمبرانی بھی انکے ہمراہ موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیویز فورس اپنے فرائض منصبی کو خلوص نیت اور ایمانداری سے سرانجام دیتے ہوئے صوبے کے دور دراز علاقوں اور سنگلاخ پہاڑوں پر تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وجہ سے معاشرے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔ فورس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تاکہ شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے فورسز کو نئے ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔ موجودہ صوبائی حکومت امن و امان کی پرامن صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ صوبائی حکومت پولیس/لیویز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی موثر اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں سکیورٹی فورسز کے ان جوانوں کو جنہوں نے ملک و صوبے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااور ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم پرامن بلوچستان میں سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments