پسنی فش ہاربر جیٹی پر جو پیسے خرچ کئے گئے ہیں اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں،محمد اسلم بھوتانی

پسنی فش ہاربر بحالی کے سلسلے میں جو پیسے بچے ہوئے ہیںاسکی بحالی پر خرچ ہونی چاہیے ، گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2020 00:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے پسنی فش ہاربر جیٹی پر خرچ کی جانے والی رقم کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ، یہ مطالبہ انہوں نے جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے دورہ پسنی کے موقع پر کیا، پارلیمانی کمیٹی نے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ماہیگیروں کے مسائل سنے اور فی الفور حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ پسنی فش ہاربر جیٹی پر جو پیسے خرچ کئے گئے ہیں اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں،پسنی فش ہاربر بحالی کے سلسلے میں جو پیسے بچے ہوئے ہیںاسکی بحالی پر خرچ ہونی چائیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی نے پارلیمانی کمیٹی کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مختلف فورمز پر کنسلٹینسی کیلئے ہائرلینڈ کمپنی کامشورہ دیا لیکن اس پ پیش رفت نہیں ہوئی ، گزشتہ کئی دہائیوں سے پسنی فش ہاربرجیٹی کی فعالی کے حوالے سے کئی دروازے کھٹکھٹائے ہیںآج بحثیت نمائندہ ماہی گیروں کے سامنے پارلیمانی کمیٹی سے ریکوسٹ کرتے ہیں کہ وہ وفاق میںپسنی فش ہاربر جیٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں