ٓ سی پیک کو رول بیک کر رہے ہیں امریکا کو جواب بھی چینی سفیر نے دیا، سینیٹر حاصل خان بزنجو

جمعہ 24 جنوری 2020 23:15

ٓ سی پیک کو رول بیک کر رہے ہیں امریکا کو جواب بھی چینی سفیر نے دیا، سینیٹر حاصل خان بزنجو
۷کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) نیشنل پارٹی کے سابق صدر وسینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ سی پیک کو رول بیک کر رہے ہیں امریکا کو جواب بھی چینی سفیر نے دیا، ایسا لگا کہ ہمارا کوئی وجود ہی نہیں ہم کہتے تھے چین سے دوستی ہمایہ سے اونچی اور شہید سے میٹھی ہے لیکن سلیکٹڈ حکومت کے آنے کے بعد ہم نے ایک نیا شفٹ لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ہم ہر جگہ کہتے تھے چین سے دوستی ہمالیہ سے اونچی اور شہد سے میٹھی ہے لیکن موجودہ حکومت کے آنے کے بعد ہم نے ایک نیا شفٹ لیا انہوں نے کہا کہ وزیر مواصلات نے کہا کہ ملتان سکھر موٹر وے سے پیسے کھائے گئے، عبدالرزاق داد نے کہا کہ چین سے معاہدے کا از سر نو جائزہ لیں، اس سے نقصان ہوا، اب سعودی عرب سے شفٹ کرتے ہوئے امریکا پہنچ گئے، وزیر اعظم جب امریکا سے آئے تو پی ٹی آئی نے ائیر پورٹ پر جشن منایا اور کہا کہ ٹرمپ پاکستان کاحمایتی اور بھارت مخالف ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حاصل بزنجو نے کہا کہ امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور بیورو ایلس ویلز پاکستان میں بیان دیتی ہیں کہ سی پیک پاکستان دشمن پروگرام ہے، وزیر خارجہ بتائیں کہ چین اور امریکا کے بیانات پر ہمارا کیا رد عمل ہے، پہلے ہمارے وزرا ء کا موقف تھا، وہی اب امریکا کا بھی موقف ہے انہوں نے کہا کہ کیا ہم واقعی سی پیک کو رول بیک کر رہے ہیں امریکا کو جواب بھی چینی سفیر نے دیا، ایسا لگا کہ ہمارا کوئی وجود ہی نہیں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان اور خطے کی ترقی اور خوشحالی کا صحیح خیال ہے تو کیش اور فنڈز لائے، باہمی احترام، منصفانہ اور شفاف بنیاد پر تعاون کرے نا کہ عالمی تھانے دار کا کردار ادا کرے، ایسے شخص کو کبھی نہیں جگا سکتے جو سوئے ہونے کا تاثر دے، امریکا ابھی تک سی پیک کے بارے میں حقائق کو نظرانداز کررہا ہے، سی پیک منصوبوں میں گزشتہ 5 سال میں اہم پیشرفت حاصل کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں