ہماری زمینوں پر لیویز بٹھادی گئی ہے اور مجھے اپنی زمینوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ،سردار فرحان علی مگسی

مجھے اور میرے خاندان کو خطرہ ہے ،ہمیں تحفظ فراہم کرکے اپنی زمینوں پر جانے کی اجازت دی جائے ،رہنما تحریک انصاف

پیر 27 جنوری 2020 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار فرحان علی مگسی نے چیف جسٹس آف پاکستان ، ویر اعظم پاکستان ، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا اور انہیں ان کی آبائی زمینوں پر جانے کی اجازت دی جائے۔یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی آبائی زمینوں پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا ہے قاضی کی عدالت کی جانب سے فیصلہ بھی ہمارے حق میں آیاہے، چیف سیکرٹری سمیت تمام ارباب اختیار کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے اس کے باوجود ہماری زمینوں پر لیویز بٹھادی گئی ہے اور مجھے اپنی زمینوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ مجھے اور میرے خاندان کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کرکے اپنی زمینوں پر جانے کی اجازت دی جائے اور علاقے کو اے ایریا میں شامل کرکے لیویز کو ختم کرکے پولیس کو بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں