وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں،سینیٹر نصیب اللہ بازئی

منگل 28 جنوری 2020 00:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر نصیب اللہ بازئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں سے بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اسپیکر میر عبدالقدو س بزنجو ہمارے لئے قابل احترام ہے اور ان کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہمیشہ تعاون کیا ہے چیئر مین سینیٹ اور وفاقی وزیر دفاع نے جس طرح مثبت کردارادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اپنے جاری کردہ بیان میں نصیب اللہ بازئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور صوبے کی مشکلات اور پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کردیا بلوچستان عوامی پارٹی کواقتدار عوام کی طاقت اور قوت سے ملی ہے اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو ہمارے لئے قابل احترام ہے اورہمیشہ ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا اور ان کی جوبھی تحفظات اور خدشات ہے ان کو دور کیا گیا ہے چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر پرویز خٹک نے معاملات کو خوش ا سلوبی سے حل کردیا اب بلوچستان میں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ رہے گا اتحادی جماعتوں کوبھی ساتھ لیکر چلیں گے موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں