بلوچستان کی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے ،زیارت اورواشک کے ڈپٹی کمشنرز اورسیکرٹری آر ٹی اے تبدیل کردئیے گئے

منگل 28 جنوری 2020 15:11

بلوچستان کی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے ،زیارت اورواشک کے ڈپٹی کمشنرز اورسیکرٹری آر ٹی اے تبدیل کردئیے گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) بلوچستان کی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں اور ،زیارت اورواشک کے ڈپٹی کمشنرز اورسیکرٹری آر ٹی اے کو تبدیل کردیا گیا ہے ،محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی کو تبدیل کرکے انہیں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی کو ڈپٹی کمشنر زیارت تعینات کردیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنرواشک آغانبیل اخترکا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور وبین المذاہب ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی روحانہ گل کاکڑ کو تبدیل کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر حب اور اسسٹنٹ کمشنر سنی شورا ن مہران خان کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورنثاراحمد ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور کو ڈپٹی کمشنر واشک اور سیکشن آفیسر محکمہ بہبود آبادی سید جمیل شاہ کا تبادلہ کرکے انہیں سیکشن آفیسر محکمہ کھیل تعینات کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں