کوئٹہ ، صدیق اکبرؓکے یوم وفات کی مناسبت سے پر امن ریلی کاانعقاد

پیر 17 فروری 2020 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) اہلسنت والجماعت اور سنی علماء کونسل کے زیراہتمام حلفیہ اول امیر ا لمومنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے یوم وفات کی مناسبت سے پر امن ریلی کاانعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز اکرم ہسپتال سے شروع ہوکر کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گیا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی،قاری ثناء اللہ فاروقی،علامہ عبدالرحیم ساجد،مفتی کلیم اللہ حیدری،مولانا عبدالوارث رمضان فاروقی،مفتی سمیع حیدری سمیت دیگر نے خطاب میں سیدنا ابو بکر صدیق کی حیات مبارک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ابو بکر صدیق کی یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کیاجائے فروغ اسلام میں ابو بکر صدیق کا نام رہتی دنیا تک رہے گا اسلام کیلئے ابو بکر صدیق نے جان ومال کی قربانی پیش کی جس کی وجہ سے امیر المومنین نے خلیفہ اول کا خطاب پا یا اہلسنت سمیت کسی بھی عظہم ہستی کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیلئے قرار واقعی سزا مقدر کی جائی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں