کوئٹہ،شاہرگ کھوسٹ مائن میں پھنسے ہوئے 5 کانکنوں کوبحفاظت نکال لیا گیا

منگل 18 فروری 2020 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) شاہرگ کھوسٹ مائن میں گزشتہ دنوں 5کانکنوں کو ریسکیو کرنے والے حاجی محمد یونس،رضا کر پی سی ایم ایل ایف نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر محنت کشوں کو جو مائنز کے اندر کئی سوفٹ نیچے پھنسے ہوئے تھے انہیں بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے اگر چہ ورکرز وہاں نہ جاتے تو 5کانکنوں کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے جو اس سے پہلے کئی ایسی حادثوں میں ورکروں کی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اسی لئے ہمیشہ کہتا رہا ہے کہ انہی ورکروں کو ریسکیو ٹیم میں بھرتی کیا جائے کیونکہ انہیں تجربہ ہے کہ مائن کانکنوں کو کس طرح ریکسیو کیا جاسکتا ہے لہٰذا فیڈریشن جو سال رواں سے 16کانکن شہداء اور کئی زخمی ہوئے ہیں اسی بنا پر فیڈریشن نے گزشتہ روز پریس کلب کوئٹہ میں احتجاجی ریلی ومظاہرہ منعقد کیا اس میں مطالبہ کیا مائن میں آئے روز حادثات کی روک تھام کیلئے سزاء وجرم کا قانون نافذ کیا جائے بعد صحت وسلامتی پر مکمل عملدرآمد کئے بغیر ان حادثات کی روک تھام نا ممکن ہے لہٰذا حکام بالا سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور 120-c176کو تسلیم کیا جائے ورنہ فیڈریشن اپنی احتجاج کو جاری وساری رکھیں آخر میں حاجی محمد یونس اور انسپکٹر عبدالقادر مری کو خراج تحسین پیش کرتے جنہوں نے بڑی نقصان سے بچانے کی بھر پور کوشش کی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں