صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کا کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل فروری 00:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کے دہشتگردی کیخلاف ہے بے گناہ اور نہتے انسانوں کا قتل عام دنیا کے کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے صوبائی حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم اور مذہب انسانی جانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں اور ہمارے آکابرین کو نشانہ بنا یاگیا پارٹی ورکروں کو نہیں بخشا گیا پھر بھی ہم دہشتگردی کی واقعات کے مذمت کرتے ہیں دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments