کوئٹہ کے عدالت روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

منگل 18 فروری 2020 21:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) کوئٹہ کے عدالت روڈ پر ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عدالت روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ایس ایچ او سول لائن کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں قتل، اقدام قتل،دہشت گردی ایکٹز ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روز دھماکے میں خودکش حملہ آور سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوئے تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں