ض* بلوچستان میں منظم سازش کے تحت حالات کو خراب کئے جارہے ہیں، قاسم خان سوری

منگل 18 فروری 2020 20:50

Wکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں منظم سازش کے تحت حالات کو خراب کئے جارہے ہیں اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر قوتیں بلوچستان کوغیر مستحکم کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں وفاقی حکومت صوبے میں صوبائی حکومت کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں بلوچستان کے مفادا ت پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طورا تمانخیل نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور صوبائی حکومت کے اہم فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور ملک کے تمام تر فیصلے بلوچستان سے وابستہ ہیں سی پیک پاکستان کی روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کاآغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کوشش کررہے ہیں ملک دشمن عناصر قوتیں جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے مل بیٹھ کراقدامات اٹھارہے ہیں بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور پاکستان تحریک انصاف موجودہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور ا تمانخیل نے کہا کہ وفاق بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اقدامات تیز کریں کیونکہ بلوچستان میں وفاق کی جانب سے جو منصوبے شروع ہیں اس پر تیزی سے کام کیا جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں