ٰ دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اہلسنت و االجماعت

منگل 18 فروری 2020 21:10

لله کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور خصوصا تاجر برادری کے مشکور ہیں جنہوں نے ہڑتال کو کامیاب بنایا شہر کے حالات خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ بھرتی جاتے دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی علامہ عبدالرحیم ساجد مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا محب اللہ قریشی قاری ایوب معاویہ و دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے غیور اہلسنت کے قاتلوں کو حکومت گرفتار کرے حکومت نے درست سمت میں تحقیقات کیں تو ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا شہدا و زخمیوں کو حکومت معاوضہ ادا کرے دہشت گردی ملک کے لئے ناسور ہے بڑی تعداد میں شہید اور زخمی افراد کے لئیے پوری قوم سے دعاں کی اپیل ہے حکومت ملک میں دہشت گردی کے واقعات کا نوٹس لیکر دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کریں اہلسنت والجماعت کے رہنماں کا سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی شہدا کے اہل خانہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ شہدا کے اہل خانہ و زخمیوں کو فوری طور معاوضہ ادا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں