عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی

بدھ 19 فروری 2020 14:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور انشاء اللہ الیکشن کے دوران کیے جانے والے وعدوں کی تکمیل تک کے سفر میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو پی بی 28 کے مختلف وارڈز میں جاری ترقیاتی کاموں کے دورے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مبین خان خلجی نے اپنے حلقہ انتخاب کے پولیس لائن کوئٹہ میں مختلف مقامات پر ٹف ٹائل، روڈوں کی مرمت سمیت بڑی نالیوں میں پائپ نصب کرنے کے کام کا جائزہ لیا،پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا کہ حلقے کا ہر فرد میرے دل کے قریب ہے اور بلاتفریق عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتے رہیںگے، ایم پی اے مبین خان خلجی کے اس اقدام سے علاقے کی مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش امید ظاہر کی کہ عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں