ڈیرہ مراد جمالی میں الاٹمنٹ کا حتمی فیصلہ عوامی خواہشات و توقعات کے عین مطابق کریں گے،،بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر خان عمرانی

بدھ 19 فروری 2020 15:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کی الاٹمنٹ کا حتمی فیصلہ عوامی خواہشات و توقعات کے عین مطابق کریں گے، اہلیان ڈیرہ مراد جمالی اطمینان رکھیں مالکانہ حقوق گزشتہ کئی دہائیوں سے آباد مکینوں کا حق ہے اور انتہائی مناسب ریٹ پر الاٹمنٹ پالیسی کا اجراء یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ شہر کی الاٹمنٹ کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا آج کے اجلاس میں مختلف تجاویز رکھی گئیں تجویز دینا ہر کسی کا مینڈیٹ ہے تاہم تجویز کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کوئہ تجویز ہی حتمی فیصلہ ہے الاٹمنٹ ریٹ سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا اور اس میں عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا عوامی خواہشات کے برعکس کوئی فیصلہ نہیں کرینگے تمام طبقات کے لئے قابل قبول الاٹمنٹ پالیسی اور ریٹ کا تعین کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کچھ افراد اب الاٹمنٹ پالیسی پر سیاسی پتے کھیلنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کچھ حاصل نہیں ہونے والا عوام نے ہم پر جن توقعات اور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام میں سے ہی ہیں عوام کا دکھ درد بہتر طور جانتے ہیں ہم نے منظور نظری اور پسند و ناپسند کی سیاسی روایات کا عملی طور پر خاتمہ کر دیا ہے علاقے کی ترقی چاہتے ہیں اور عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کا حل ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں