سماجی ،نصاف کی فراہمی کے بغیر کسی بھی معاشرے میں قیام امن ممکن نہیںہوتا ،ظہور احمد بلیدی

اسلام کے زیر ین اصولوں اور اقدارتی پیر وی سے معاشرے سے سماجی ناہموا ری کا خاتمہ ممکن ہے ،صوبائی وزیر خزانہ

بدھ 19 فروری 2020 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ سماجی ،نصاف کی فراہمی کے بغیر کسی بھی معاشرے میں قیام امن ممکن نہیںہوتا اسلام کے زیر ین اصولوں اور اقدارتی پیر وی سے معاشرے سے سماجی ناہموا ری کا خاتمہ ممکن ہے موجودہ صوبائی حکومت سماجی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبے کے طول وعرض میں مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے ان منصوبوں یقینی بنانے کیلئے صوبے کے طویل وعرض میں مختلف منصوبوںپر عمل پیرا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے معاشرے سے دہشت گردی کے قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی انصاف کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پیغام میں کیا ۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ معاشرے کے ہر امیر فرد کو اس اہم معاملے کی طرف توجہ دینا ہوگا اور عوام کی شراکت داری سے حکومت معاشرے سے غربت کے خاتمے پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاہ کہ اسلام نے اپنے پیر و کاروں کیلئے زکوة کی ادائیگی کو فرض قرار دیا ہے اس سے معاشرے سے امیر اور غریب کا تصور ختم ہوگا اسی مقصد کے حصول کیلئے معاشرے کے تمام مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص علماء کرام کو مثبت کردار ادا کرنا چایئے صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت کے ساتھ ساتھ نجی سطح پر بھی اس طرح دن کومنانا چائیے تاکہ عوام میں سماجی انصاف سے متعلق شعور و آگاہی اُجاگر ہوسکے ۔

عوام کو حکومت کے ساتھ معاشرے کے پیسے ہوئے طبقے کی فلاح وبہبود کیلئے کھل کر تعاون کرنا چائیے کیونکہ موجودہ حکومت نے عوامی فلاح وبہود کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں جن میںقابل ذکر احساس پروگرام ہے اس پروگرام کے تحت غریب ونادار ھم وطنوں کو مالی ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جاتاہے جس سے وہ روزہ مرہ کے ضروریات زندگی پورہ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں