ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ بائی پاس کے قریب خیمہ بستی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر

بدھ 19 فروری 2020 23:45

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ بائی پاس کے قریب خیمہ بستی میں ایک گھر میں آگ لگنے سے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تفصیلات کے مطابق ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ بائی پاس کے قریب اباد خیمہ بستی میں غلام شاہ دوتانی کے گھر میں اچانک آگ لگنے سے پورا گھر جل کر خاکستر ہوگیا گھر میں کسی نے امانت 3 لاکھ 80 ہزار روپے رقم بھی انکے ساتھ رکھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ بھی آگ میں جل گئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں