بدامنی ،بدعنوانی اور مہنگائی نااہل حکمرانوں کے تحفے ہیں ،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعہ 21 فروری 2020 00:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بدامنی ،بدعنوانی اور مہنگائی نااہل حکمرانوں کے تحفے ہیں جماعت اسلامی کا بدامنی ،بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف عوامی رابطہ مہم ضرور رنگ لے آئیگاعوام الناس سماجی سیاسی شخصیات تاجربرادری اس مہم میں ہماراساتھ دیں امرائے اضلاع مہم کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپور کام کریں اور عوام سے رابطہ تیز کریں ۔

مہم رمضان المبارک تک جاری رہیگاجماعت اسلامی ہی عوام کے دکھوں کا مداواکر سکتی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفترمیں امرائے اضلاع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی ذمہ داران ہدایت الرحمان بلوچ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ، بشیراحمدماندائی ، حافظ محمد اسماعیل مینگل سمیت صوبہ بھر سے امرائے اضلاع نے شرکت کیااس موقع پر اضلا ع کی سہ ماہی کاکردگی،تجدید رکنیت کی حتمی اورمہنگائی ،یکجہتی کشمیر پروگرامات کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری ،منصوبہ عمل کی روشنی میں ضلع کا سالانہ شیڈول ،اسٹڈی سرکل کے پروگرامات ،امیر جماعت کے دورے کاجائزہ ،رابطہ عوام مہم پر بریفنگ دی گئی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ جمہوری تقاضوں کے مطابق موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا حق حاصل نہیں رہا ۔

(جاری ہے)

عوام کو خودنئی نسل کا مستقبل محفوظ کرنا ہوگا۔ مہنگائی ، بیروزگاری اور کرپشن کے خلاف 20فروری کی تحریک وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آٹے اور چینی کا بحران پیدا کرنے والی مافیا حکومتی چھتری کے نیچے بیٹھی ہے۔کشمیر میں کرفیو کو195دن گزرگئے ہیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت سب کے سامنے ہے حکومت اور اپوزیشن کشمیر پر سوتیلا پن ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی وفاق اور چاروں صوبے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور عوام کو بلدیاتی اداروں کے ذریعے ان کے حقوق دیئے جائیں ۔ حکمران اپنی ضد چھوڑیں اور ایسا بلدیاتی نظام دیں جو با اختیار ہو جس میں شہروں، گلیوں، محلوں اور ووٹرز کو اہمیت دی جائے۔ اقتصادی بحران بدترین شکل اختیار کرچکا ہے مہنگائی، بیروزگاری، اقربا پروری کی چکی میں عوام پس رہے ہیں غریب عوام کی طرح اب اپر مڈل کلاس کی حالت بھی ابتر ہوچکی ہے۔

زراعت معیشت کی مضبوط بنیاد ہے جس پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے ۔ عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس ہیں کہ زراعت وتجارت کے فروغ سے ہی معیشت مستحکم ہوسکتی ہے عمران خان خود تسلیم کرچکے ہیں کہ ملک مہنگائی کی زد میں ہے ان حالات میں عوام کا لاوا کسی بھی وقت پھوٹ سکتا ہے ۔مہنگائی بدامنی حکمرانوں کی نااہلی وکرپشن کی وجہ سے ہے جماعت اسلامی اس ظلم سے قوم کو نجات دلانے کیلئے عوامی مہم چلارہی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں