کوئٹہ،صحافیوں نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں ، ارباب پرویز

منگل 25 فروری 2020 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) پاک سرزمین پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدر ارباب پرویز نے کہا ہے کہ صحافیوں نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ان کی جائز مطالبا ت فوری طور پر تسلیم کی جائے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں نے ملک کی بہتری کیلئے گراں قدرخدمات اور قربانیاں دی ہیں ان کی جو بھی مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے سوشل میڈیا پر پابندی میڈیا کی آزادی پر قد غن ہے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی مقبولیت پانے والی پارٹی کو سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنا زیب نہیں دیتی بلکہ ان کو چاہیے کہ وہ حالات کی بہتری کیلئے فوری طور پراقدامات اٹھائے اگر میڈیا پر پابندی عائد کی گئی تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں