جمعیت علماء اسلام پاکستان نظریاتی رہنمائوں کے نوحصاراورسمنگلی روڈکے دورے

اج الحمداللہ عالیمی سطح پر19سال کے بعداللہ کے سرزمین پرمجاہدین اسلام کوزندہ نہ چھوڑنے کاعہد کرکے نکلنے والے امریکہ واتحادی امارت اسلامی افغانستان کے قیادت سے کم وبیش سواسال سے مذاکرات کے ذریعے اپنی جارح ویلغارکرنے والے افواج کونکال کر29فروری کونہ معاہدے پر دستخط کریں گے، وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو

منگل 25 فروری 2020 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان نظریاتی کے مرکزی کنونیئرمولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے نوحصاراورسمنگلی روڈکے دورے کی دوران تقاریب اورقبائلی شخصیات کے وفودسے خطاب و بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اج الحمداللہ عالیمی سطح پر19سال کے بعداللہ کے سرزمین پرمجاہدین اسلام کوزندہ نہ چھوڑنے کاعہد کرکے نکلنے والے امریکہ واتحادی امارت اسلامی افغانستان کے قیادت سے کم وبیش سواسال سے مذاکرات کے ذریعے اپنی جارح ویلغارکرنے والے افواج کونکال کر29فروری کونہ معاہدے پر دستخط کریں گے بلکہ ٹرمپ نے خودبھی تسلیم کیاہے ہم بھی مضبوط اورطالبان بھی مضبوط لوگ ہے اس بات کی ثبوت ہے فتح کثرت وقلت میں نھیں بلکہ فتح اسلام یقین اورجھادہی میں ہے اوراج جمعیت ف کے سربراہ نے مولانافضل الرحمان نے افغانستان جھادکوبین الااقوامی اسٹیبلشمنٹ کاحصہ قراردیکراپنے والدکے روح کوٹرپادیاہے مولانافضل الرحمان شہداء افغانستان کے خاندانوں کے زخموں پرنمک پاشی کی ہے بین الاقوامی حالات انتہائی پریشان کن ہیں کشمیری عوام پر72سال سے ظلم کے پہاڑ گرائے جارہے ہیں نت نئے قوانین لاگو کرکے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے مودی سرکا ر کشمیریوں کی آزادی پرضرب لگا کر پورے کشمیر کو دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کردیا تمام شہروں میں کرفیو لگاکر ان کے تمام بنیادی حقوق کو سلب کردیا گیا ہے کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں اسپتال تعلیمی ادارے حتی کہ مساجد تک کو بھی تالے لگائے گئے اتنا بڑا اور طویل کرفیو دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتالیکن کشمیرمیں مسلمان اگراس طرح جھادی راہ اپناتیتوبھارت میں مسلمانوں پرمظالم نہ ڈھادیتے اس سلسلے میں جے یو آئی نظریاتی کا موقف روز اول سے واضح ہے کہ اقوام متحد ہ کی خاموشی و سلامتی کونسل کی عدم توجہی کو ایک عظیم جرم تصور کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فلسطین میں ایک نئے منصوبے کے تحت قبلہ اول کو اسرائیل کے حوالے کرنا اور اس منصوبے کا افتتاح کرکے ان کے تسلط میں دینا یہ بھی مسلمانوں کے خلاف سابقہ ادواروں کی طرح ہونے والے تسلسل کا حصہ ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومت جس نے الیکشن سے قبل بلند و بانگ دعوے کئے تھے اور تبدیلی کا ڈھونگ رچایا بظاہر تو بہت خوشنما نعرہ تھا بہت سارے نوجوان و سابقہ حکومتوں سے نالاں لوگوں نے اس نعرے کی حمایت کی اور ان کا ساتھ دیا لیکن اب تک جو کچھ ہو اس سے پاکستان کی بائیس کروڑ عوام مایوس ہو چکے ہیں کیونکہ عوام کی جو بنیادی ضروریات تھے وہ مہنگائی کی طوفان میں تبدیل ہوگیا اشیا خوردونوش کی خریدغریب تو کیاامیروں کی بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لے کر ریاست مدینہ کے کے تقاضوں کے برعکس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں بظاہر تو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ریاست مدینہ کو بدنام کیا جارہا ہے جے جو آئی ان تمام اقدامات کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور پاکستانی عوام کے لیئے آسانیاں پیدا کی جائیں مہنگائی کو کنٹرول کرکے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے انہوں کہا کہ بلوچستان کی حکومت بلوچستانیوں کی مایوسیوں کو امیدوں میں تبدیل کرنے میں اب تک ناکام نذر آرہی ہے بلوچستان باپ کو اپنے بچوں پر رحم کرنا چایئے اور صوبے کے جو مسائل ہیں ان پر توجہ دینا چایئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں