جب تک بلوچستان کو دیانت دار دین دارقیادت نہیں ملے گی بدعنوان عناصر سے نجات نہیں ملے گی ،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعہ 28 فروری 2020 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جب تک بلوچستان کو دیانت دار دین دارقیادت نہیں ملے گی بدعنوان عناصر سے نجات نہیں ملے گی اس وقت تک تبدیلی نہیں آسکتی ۔بلوچستان کے عوام کو ترقی وخوشحالی کے سفر میں شامل کرنے کیلئے وفاق کیساتھ صوبائی حکمرانوں کو بھی غفلت ومفادات سے نکلنا ہوگا اوردیانت واخلاص سے قوم کاساتھ دیناہوگا جماعت اسلامی نے بدعنوان عناصر اور مہنگائی وبدامنی کے خلاف عوامی تحریک شروع کر رکھی ہے قوم مسائل کے حل ،لٹیروں سے نجات اور قومی دولت چوروں سے برآمد کرنے کیلئے ہماراساتھ دیںانہوں نے کہاکہ وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیوں نے بھی بلوچستان کے مظلوم عوام کا استحصال کیا ہے بلوچستان کے عوام کا ولی وارث کوئی نہیں صوبے کے وسائل استعمال کیے جارہے ہیں وسائل سے مالامال بلوچستان کولوٹنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بدعنوانی کورکھوانابھی ممکن نہیں رہا ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بدعنوانی ،بدامنی اور مہنگائی کے خلاف بھر پور عوامی مہم شروع کر رکھی ہے انشاء اللہ ہم احتساب کے اداروں کو بھی جگائیں گے اور لوٹ مار کرنے والو ں کی راہ میں مشکلات پیداکرکے عدل وانصاف کی اسلامی حکومت کاقیام ممکن بنائیں گے اسلامی حکومت قائم ہوگی تو عوامی مسائل حل اور عوام کی مشکلات وپریشانی میں کمی آسکے گی ۔قوم جماعت اسلامی کے عوامی جدوجہد میں ساتھ دیں تالہ لوٹ مار کا راستہ روکھاجاسکیں ۔مہنگائی بدامنی اوربدعنوانی نے مظلوم بلوچستان کے غریب وکم آمدنی والوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے بلوچستان کے عوام کو بھر پور ریلیف دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی مشکلات وپریشانی کم ہوجائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں