جماعت اسلامی کا مہنگائی ،بدعنوانی کے خلاف جدوجہد عوامی قوت سے رنگ لائیگی، ہدایت الرحمان بلوچ

جمعہ 28 فروری 2020 20:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کا مہنگائی ،بدعنوانی کے خلاف جدوجہد عوامی قوت سے رنگ لائیگی جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی مسائل پر ہر فورم پرآوازبلند کیا ہے بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل واقعہ میں ملوث ملزمان منظر عام پر آئے گرفتار ہوئے اور نہ ہی سزادی گئی ہر واقعے کو دبانا مزیدمسائل وپریشانی کا سبب بن رہے ہیں بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر امت مسلمہ بلخصوص پاکستان کی خاموشی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں جماعت اسلامی اجلاس ووفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے جب بھی زلزلہ سیلاب وکوئی آفت آجائے تو مسلمان اللہ کی طر ف رجوع کرتے ہیں کیوں آفتوں ومصیبت کا انتظار کرکے رجوع کیا جاتاہے فرائض کا اہتمام ،حلال کھانے حلال کمانے سمیت صفائی کا خاص انتظام کیا جائے مسنون دعائیں اور اللہ کی یاد کو عادت بنالیں کروناسمیت کوئی وائرس اثر نہیں کریگا بدقسمتی سے ہم اسلامی تعلیمات سے دور ہوتے جارہے ہیں اس وجہ سے مصیبتیں پریشانیاں عام ہوئی ہیں روزنئی نئی اور خطرناک بیماریاں آرہی ہے یہ سب اللہ سے دوری کاباعث ہیں ۔

(جاری ہے)

جو مسلمان بھی اسلامی تعلیمات اور نبی پاک ﷺ کے سنت کے مطابق زندگی گزارتاہے حلال کماتا اور حلال کھاتاہے اورہرقدم پر اللہ کی خوشنودی اور آخرت کی فکر کا خیال رکھاجاتاہے وہ مسلمان کبھی مصیبت وپریشانی کا شکار نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں