وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار

جمعہ 28 فروری 2020 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب19 فیصد ، قلات میں 25فیصد ریکارڈ کی گئی اور کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8،قلات میں 6ڈگری سینٹی گریڈ،بارکھان میں 13،دالبندین میں 11،گوادر میں 17ڈگری سینٹی گریڈ،جیونی میں 19،خضدار میں 15،نوکنڈی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ،پنجگور میں 13،پسنی میں 17،سبی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ،تربت میں 11،ژوب میں 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ ژوب میں تیز ہواں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں