بلوچستان میں کورناوائرس کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت عملی طور پر اقدامات نہیں اٹھار ہی ہے ،مسلم لیگ(ن) بلوچستان

چین سے کورونا سے نمٹنے کے انتظامات میں پیشہ ورانہ رہنمائی بھی لی جائے کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے قومی حکمت عملی بنانے اور چین سے پیشہ ورانہ رہنمائی لینے کا مطالبہ کر دیا ،بیان

جمعہ 28 فروری 2020 21:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ،جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورناوائرس کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت عملی طور پر اقدامات نہیں اٹھار ہی ہے، چین سے کورونا سے نمٹنے کے انتظامات میں پیشہ ورانہ رہنمائی بھی لی جائے کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے قومی حکمت عملی بنانے اور چین سے پیشہ ورانہ رہنمائی لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کورنا وائرس ایک بہت بڑی بیماری ہے اور اس کی روک تھام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے بلوچستان میں کورنا وائرس پھیل گئی تو اس پر قابو پانا مشکل ہوگا حکومت صرف عوام کو تسلیم نہ دیں بلوچستان میں کورنا وائرس کے مریضوں کی تعدادبڑھنا باعث تشویش ہے کوئٹہ،مچھ اور خانوزئی میں ایران سے آنے والے لوگوں کو فوری طور پر علاج فراہم کریں اگر بروقت علاج فراہم نہ کیا گیا تو مزید خدشہ پیدا ہوسکتا ہے اس لئے حکومت تمام سرکاری ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ بناکر کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائے انہوں نے کہا کہ ماہرین اور ڈاکٹرز کی ٹاسک فورس بنائی جائے تاکہ قومی پالیسی بنائی جاسکے ضروری مشینیں، آلات اورعلاج کا طبی سامان بھی ہنگامی بنیادوں پر منگوایا جائے جب کہ چین سے کورونا سے نمٹنے کے انتظامات میں پیشہ ورانہ رہنمائی بھی لی جائے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے بلوچستان کے اپوزیشن جماعتوں کے مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اپوزیشن کے ساتھ ناروا روااقدامات بند کریں کیونکہ اپوزیشن اراکین کوبھی عوام نے منتخب کیا ہے جس کی وجہ سے ان کو بھی فوری طور پر حق دیا جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں