بھارت نے ہمیشہ مذہبی اور نسلی فسادات پیدا کر کے خطے کو غیرمستحکم کیا ہے،میر علی مددجتک

جمعہ 28 فروری 2020 21:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مددجتک نے بھارت میں مسلمانوں کی قتل عام اور مساجد کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذہبی اور نسلی فسادات پیدا کر کے خطے کو غیرمستحکم کیا ہے مودی ہوش کے ناخن لے اور بھارت جو کھیل کھیل رہا ہے بھارتی طرز عمل امن کیلئے خطرہ ہے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کافوری طور پر اقوام متحدہ نوٹس لے بھارت مسلمانوں کی قتل عام بند کریں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور ان کے چند نسلی تنظیموں نے جس طرح مسلمانوں پر مظالم اور تشدد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے یہ انتہائی ناروا عمل ہے اور اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بھارت جان بوجھ کر مذہبی فسادات پیدا کرنا چاہتے ہیں اگر بھارت نے دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام کوبند نہ کیا گیا تو اس سے خطے میں مزید عدم استحکام صورتحال پیدا ہوگی وفاقی حکومت اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور دیگر ممالک سے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے آگاہ کریں اور جس طرح مساجد کی بے حرمتی کر کے وہاں پر جھنڈے لہرائے جارہے ہیں بھارت دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں بھارت ہمیشہ مذہبی فسادات پیدا کر کے خطے میں ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے اور کشمیر کے مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے پاکستان پیپلز پارٹی بھارت میں ہونے والے انتہاء پسند ہندو کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اس تمام ترفسادات کے ذمہ دار مودی سرکار ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں