صوبے کے عوام کو ڈی آئی جی رازاق چیمہ کی تبادلہ کسی صورت قبول نہیں، ڈی آئی جی کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

ہفتہ 28 مارچ 2020 00:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ضلعی کنونیئر مولانا محمد ابراہیم ڈپٹی کنونیئرمولوی رحمت اللہ حقانی معاون کنونیئر مولانا رحمت اللہ خلجی معاون کنونیئرمولوی عبدالصمد مولانامحمد صادق قاری عبدالمالک مولاناشراف الدین دیگر نے کہا کہ صوبے کے عوام کو ڈی آئی جی رازاق چیمہ کی تبادلہ کسی صورت قبول نہیں ڈی آئی جی کے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ڈی آئی جی کو اس بدامنی کی حالت میں سونپاگیاجس وقت صوبہ بارود کاڈھیر بن چکاتھاآئے روز فورسز اور عوام کی درجنوں لاشوں کو اٹھا لیتے درجنوں ناخوشگوار اور تلخ واقعات سے صوبے کے عوم باہر نہیں نکل سکتے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ڈی آئی جی نے اپنے سر کوہتھیلی پررکھ کر صوبے میں امن قائم کی اور عوام نے سکھ کاسانس لیا دشمن قوتوں سیدرپیش سنگین صورتحال کامقابلہ جوانمردی اور استقامت سے کیا اور پولیس اصلاحات کے لیے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے کہ جب تک پولیس میں اصلاحات نہیں آئیں گی اس وقت تک صوبیمیں حالات بہتر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

پولیس میں اصلاحات لانیسے پولیس نے بہت کم وسائل اور مشکل حالات میں جو قربانیاں دی ہیں اور جو جو کامیابی حاصل کی ہے یہ سب ڈی آئی جی کے مرہون منت تھاڈی آئی جی رازاق چیمہ کے مثبت کردار کو اور اچھے اقدام اور خلوص قابل تعریف ہے صوبے کے عوام نے ہمیشہ سراہا ہیاور سراہتے رہینگے وفاقی اور صوبائی حکومت ان کے بے مثال کادکردگی کی حوصلہ افزائی کرے پورے صوبے میں امن ومحبت،بھائی چارگی، تمام اقوام کے مابین قائم اتحاد ان کی نیک نیتی کامظہر ہے انہوں نے کہا کہ فیڈرل حکومت صوبے کے عوام کی خواہش پر ڈی آئی جی رازاق چیمہ کاتبادلہ نہ کیا جائے جو صوبے کے حالات اور روایات سے بخوبی آگاہ ہے اور تمام قبائلی مشران اور سیاسی جماعتوں کااس پراعتماد ہیاوراب صوبے میں امن کی فضاقائم ہے تبادلیسے دشمن قوتوں کو موقع نہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں