کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین صورتحال سے ہم دو چار ہے ،ڈاکٹر عبدلحئی بلوچ

پیر 30 مارچ 2020 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدلحئی بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین صورتحال سے ہم دو چار ہے کورونا وائرس عالمی وباء کی شکل اختیار کر چکی ہے پوری دنیا کے ترقیافتہ اور ترقی پذیر ممالک اپنے عوام کے تعاون سے حکومت اپوزیشن کے ساتھ ملکر کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں اپوزیشن کے تعاون کے باوجود حکومت محاذ آرائی پر تلی ہوئی ہے وہ بیک وقت اپوزیشن اور میڈیا کے ساتھ محاذ آرائی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے کے بجائے عوام کو شدید اجتراب مشکلات اور پریشانیوں میں ڈال دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس نے عالمی وباء کی صورت اختیار کر لی ہے مگر حکومت کورونا سے لڑنے کے بجائے محاذ آرائی پر اتری ہے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے باوجود حکومت نے عوام کو وباء سے چھٹکارا دلانے کے بجائے انہیں مزیداذیت سے دو چار کر دیا ہے انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ وہ عوام دشمن رویہ ترک کر دیں جبکہ اتحادی جماعتوں سے بھی وہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اتحادی ہونے کی حیثیت سے اپنا اثروسوخ ڈال کر حکومت پر دبائو ڈالیں اور اپوزیشن کے ساتھ ملکر ایک حکمت عملی کے تحت اس خطرناک وائرس کیخلاف جنگ کریں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن کا کردارادا کررہے ہیں ایسے میں میڈیا بھی اپنا بھر پورکردارادا کررہی ہے اور میڈیا عوام کو آگاہی اور کورونا سے بچائو سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کررہے ہیں صحافیوں کا کردار بھی فرنٹ لائن سپاہیوں کے مترادف ہے جو قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے بھائی علیل ہوچکے ہیں انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور میڈیا ہائوسز کے واجبات کیساتھ ساتھ صحافی برادری کیلئے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں