الخدمت فائونڈیشن نے ملک بھرمیں 45کروڑ کا راشن ودیگر ضروریات تقسیم کرکے مزدوروں سمیت مساکین کی خدمت کی ،مولانا عبدالحق ہاشمی

بدھ 1 اپریل 2020 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن نے ملک بھرمیں 45کروڑ کا راشن ودیگر ضروریات تقسیم کرکے کم آمدنی ودیہاڑی والے مزدوروں سمیت مساکین کی خدمت کی یہ رقم اس راشن نقد رقوم کے علاوہ ہیں جو ارکان وکارکنان وذمہ داران نے انفرادی طور پر ذاتی وجمع کرکے خرچ کیا ۔

ہمارے آج بھی 300ایمبولینس ،45 بڑے ہسپتال ،100لیبارٹریز ،5بڑے بلڈ بنک کے ساتھ 3000ہزار متحرک دفاتر اور تقریباًڈیڑھ لاکھ متحرک کارکنان فیلڈ میں متاثرین ومساکین اورمریضوں کی خدمت میں رضاکارانہ طور پرمصروف عمل ہیں اس کے علاوہ لاکھوں ماسک ،سینی ٹائزرز،صابن ،تیارکھانے بھی تقسیم کیے انہوں نے کہاکہ یہ سب ہم نے اپنا کارکنان ،ذمہ داران ومخیر حضرات سے ملنے والی رقوم سے کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اجتماعی سوچ ،اجتماعی کوشش،بیدار قیادت اورذمہ داران اقدامات سے وبائوں کا مقابلہ کیا جاسکتاہے جماعت اسلامی الخدمت فائونڈیشن کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں یونٹس،لاکھوں مرد وخواتین کارکنان قومی جذبے سے سرشارہیں اوربہت متحرک ہوکر اس قومی فریضے کوسرانجام دے رہے ہیں گوکہ حکومت ایسانہیں چاہتی مگر ہم اپنے فریضے کو اداکررہے ہیں ۔

ہم حکمرانوں ،سرکاری اداروں ،عوام اور ڈاکٹرزکو حوصلہ دے رہے ہیں کہ اس مصیبت میں ہم سب کو انفرادی واجتماعی طور پر ملکر جدوجہد کرنی چاہیے جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران کو دلیرانہ اندازمیں اس صورتحال میں اپنا بھر پور کرداراداکرنا چاہیے ہم نے جماعت اسلامی والخدمت فائونڈیشن کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے دفاتر کو ’’کوروناآگہی سینٹرز‘‘میں تبدیل کر دیا ہے ۔

جماعت اسلامی کے لاکھوں مردو خواتین کارکنان آج بھی رضاکارانہ طور پر میدان عمل میں مصروف ہیں ۔جماعت اسلامی کے امرائے اضلاع اس کام کو مزید تیزاور اس میں بہتری لے آئیں مقامی سطح پر مخیر حضرات سمیت رشتہ داروں ہمسائیوں اوردکانداروں سے نقد وراشن کی مددلیکر دیہاڑی دارطبقے مزدوروسفید پوش طبقے میں راشن ونقدی تقسیم کریں الحمدا للہ ہم پرآج بھی ریلیف ورک میں تمام جماعتوں ،تنظیموں سے زیادہ عوام کا اعتماد ہیں ہم انہی اعتماد سے فائدہ لیکر پریشان حال لوگوں کی مدد کریں گے یہ سب کچھ اللہ کی رضا وخوشنودی اور پریشان حال لوگوں کی پریشانی ختم کرنے کیلئے کر رہے ہیں اللہ بھی خوش ہوگا اور عوام بھی اور ہماراآخرت میں بھی کامیابی یقینی ہوگی اللہ کی رضاوخوشنودی ، سکون واطمینان اورپوری انسانیت کی خدمت کیلئے مخیر حضرات تاجربرادری اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں