عوام لاک ڈائون کی پابندی کریں،باہر نکل کرخود کو مصیبت میں نہ ڈالیں،ڈاکٹر عطاء الرحمن

ہمارامقابلہ نہ نظر آنے والے دشمن کروناوائرس سے ہے، اگر تحفظ چاہتے ہو توصفائی احتیاط اور اللہ سے رجوع کرو ،نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے باسیوں کو احتیاطی تدابیر کا خیال کرتے ہوئے لاک ڈائوں کی پابندی کرنی چاہیے بلاضرورت گھروں سے نکل کر اپنے آپ وخاندان کو مصیبت میں نہ ڈالا جائیں ہمارامقابلہ نہ نظر آنے والے دشمن کروناوائرس سے ہے اگر خیر تحفظ چاہتے ہو توصفائی احتیاط اور اللہ سے رجوع کریں گھروں میں تلاوت قرآن ،باجماعت نمازوں اور نوافل کا اہتمام کیا جاے ہمسائیوں وغرباء اور مساکین کا خیال کرتے ہوئے صدقہ وخیرات انہی پریشان کن دنوں میں دیا جائے بے احتیاطی سے مسائل ،پریشانی وبیماری آسکتی ہے پھر پچھتاوے کاکوئی فائدہ نہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے چمن پھاٹک مدرسہ میں علمائے وطلباء سے ملاقات بعدازاں درس قرآن دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام حکومت پر اعتماد کریں حکومت انتظامیہ عوام کے تحفظ کیلئے سختی کر رہی ہے اگر عوام کاتحفظ کا ڈر نہ ہوتا تو لاک ڈائون کی کوئی ضرورت نہیں تھی لاک ڈائون کی ٹھیک طریقے سے پابندی کی جائے تو جلد سے جلد کروناکی وباسے نجات مل جائیگی بصورت دیگر مشکلات وپریشانی اوراموات ہوسکتی ہے جو ہر حوالے سے گھاٹے ونقصان کا سوداہے علمائے کرام وعض ونصیحت سے عوام کی رہنمائی کریں عوام الناس گھروں پر مطالعے کے رجہا ن اپنائیں بچوں وگھرکے دیگر افراد کو درس وتدریس کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ وقت کو قیمتی بنایا جائیں اس موقع پر کسی کو غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے غفلت ہی کی وجہ سے ہی وباء ہماری جانیں لے سکتی ہے اگر ہم احتیاط وصفائی کا اہتما م کریں توانشاء اللہ کروناسے مقابلہ ملکر کریں گے ہم اس ظلم کے خلاف آوازاُٹھاتے رہیں گے عوام احتیاط ،طہارت ،فرائض کا اہتمام کریں غرباء ومساکین کی مددکریں قرآن کافہم حاصل کریں انشاء اللہ پریشانی ٹل جائیگی جماعت اسلامی کارجوع الی اللہ پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی جاری ہے عوام ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کررہی ہے دیگر جماعتوں کو بھی الخدمت جماعت اسلامی کی تقلید کرنی چاہیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں