حکومت ٹائیگر فورس کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہ

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) حکومت ٹائیگر فورس کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرے حکومت اپنے کارکنوں کو نوازنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر مولانا محمد ایوب ایوبی چوہدری محمد عاطف میرفاروق لانگو نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹائیگر فورس اور من پسند افراد کو نوازنے کی بجائیلوکل گورنمنٹ اور مقامی نمائندوں کے ذریعے تقسیم کا عمل ہو کروناوائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے غریب عوام کی پہچان اور اپنے علاقے کی صحیح صورتحال سے مقامی نمائندے بخوبی واقف ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم فورس کا قیام کا مقصد من پسند افراد اور سرکاری پارٹی اپنے کارکنوں کونوازنے کاایک بہانہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں غریب عوام کوریلیف پہنچانے کیلئے سابقہ کونسلروں اور مقامی نمائندوں کی خدمات لی جائیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سابقہ کونسلرز بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں