حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سابق کونسلروں کو اعتماد میں لے، ارباب شوکت

لاک ڈاون کے دوران غریب اورمستحق افراد کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے مخیر حضرات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،سابق کونسلر

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) سابق کونسلرحلقہ 31حاجی ارباب شوکت نے کہا ہے کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سابق کونسلروں کو اعتماد میں لیکر غریب اور مستحق افراد کی امداد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے کیونکہ سابق کونسلر اپنے حلقے کے غریب اور مستحق افراد کو جانتے ہیں،لاک ڈاون کے دوران غریب اورمستحق افراد کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے مخیر حضرات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو دیبہ اوردیگر علاقوں میں 150خاندانوں کو اپنی جانب سے راشن تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ارباب شوکت نے کہا کہ کورونا وائرس سے جہاں پوری دنیا متاثر ہوئی ہے وہاں پاکستان میں بھی لاک ڈاون کے دوران غریب،مستحق اور روزانہ کی بنیاد پر اجرت کرنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ سابق کونسلروں کو اعتماد میں لیکر ہر علاقے میں غریب اور مستحق افرادی کی نشاندہی کرنے کے بعد راشن کی تقسیم کو فوری یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بڑا انسانی المیہ جنم لینے سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ دیبہ اور گردونواح میں اکثریت غریب عوام کی ہے حکومت فوری ان غربا کی امداد کرے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کی150 غریب اور مستحق افرادمیں راشن تقسیم کیا ہے یہ سلسلہ مزید بھی جار ی رہے گا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں