ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر لیویز کیو آر ایف رضاکار ٹیم نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کردیا

اتوار 5 اپریل 2020 00:06

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک،سینکڑوں دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں راشن تقسیم عوامی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے کاوشوں کو سراہا گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پرلیویز کیو آر ایف رضاکار ٹیم کی رسالدار میجر شیر مری کی سربراہی میں دیہی اور شہری علاقوں میں سینکڑوں دیہاڑی دار اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کریا گا۔

(جاری ہے)

راشن میں آٹا،چینی،دالیں،گھی اور دیگر اشیاء خوردونوش شامل تھے ،اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے رسالدار میجر شیر محمد مری،نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ضلع کے غریب لوگ کافی متاثر ہوئے ہیں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر لیویز کیو آر ایف رضاکار ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کچھ راشن ایسے مستحق افراد میں تقسیم کردیا ہے ہیں جن کے گھر میں فاقوں کی نوبت آ گئی تھی، یہ بہت مشکل اور کٹھن وقت ہے جس میں ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہم غریب لوگوں کی مدد کرسکیں،شیر محمد مری کا کہنا تھا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں پاکستانی قوم نے ہمیشہ متحد ہو کر قدرتی آفات اورآزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ہم سب کے مال پر مفلس،غریب اور یتیم لوگوں کا حق ہے، علا قے کے سرمایہ دار طبقہ اورمخیر حضرات آگے بڑھ کر غریب عوام کے مدد کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں