بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 184 ہو گئی، 47 کیس لوکل

ٹرانسمیشن کے ہیں، 19 مریض صحت یاب ہوکر گھرچلے گئے ہیں،ترجمان لیاقت شاہوانی

اتوار 5 اپریل 2020 00:06

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے 184 افراد ابتک متاثر ہوئے ہیں جسمیں 47 کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں جبکہ 19 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو شفٹ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، پاک افواج اور متعلقہ اداروں کے اہلکار ہمارے قومی ہیروز ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو کورونا وائرس کے خلاف وفاق، پاک افواج اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مکمل طور پر سپورٹ مل رہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عوام کے تعاون سے ہم کورونا وائرس کے خلاف کامیابی حاصل کرلیں گے۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون میں گھروں سے صرف ضروری کاموں کے سلسلے میں نکلیں اور طبی ماہرین کے بتائے ہوئے اصولوں پر ضرور عمل کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں