گوادر میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے سرکاری و نجی دفاتر اور املاک میں جراثیم کش اسپرے

اتوار 5 اپریل 2020 00:06

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) بلوچستان کی حکومت ساحلی شہر گوادر میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے اہم سرکاری و نجی دفاتر اور املاک میں جراثیم کش اسپرے اور آگاہی کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے تاکہ گوادر کو ہر صورت اس وائرس سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے کہا ہے کہ گوادر کی اہمیت کے پیش نظر حکومت شہر کو کورونا سے پاک رکھنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ لاک ڈاون میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور حکومت نے گوادر کے مقامی ماہی گیروں کے معاشی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 ناٹیکل میل سمندر کے اندر فنشنگ کی بھی اجازت دی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں