مسلم لیگ (ن) بلوچستان کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کٹس اور دیگر ماسک اور ضروری سامان مزید بہت جلد فراہم کرے گی ،جمال شاہ کاکڑ

پیر 6 اپریل 2020 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کورونا وائرس سے بچائو کے لئے کٹس اور دیگر ماسک اور ضروری سامان مزید بہت جلد فراہم کرے گی مسلم لیگ (ن) بلوچستان صدر کی ہدایت پر صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے صوبے کے دس ضلعوں میں کٹس اور ماسک وغیرہ تقسیم کئے ہیں اور بہت جلد تمام ینگ ڈاکٹرز اسٹاف اور دیگر تمام ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے ان کی ضرورت کے مطابق کٹس اور ماسک وغیرہ فوری طورپر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز تشریف اور صوبائی صدر جنرل قادر کی ہدایت پر حفاظتی سامان ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کو ان کی ضرورت کے مطابق دیا جائے گا مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر اور سٹاف پر لاٹھی چارج اور پولیس تھانے بند کرنے کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ینگ ڈاکٹروں اور سٹاف کو رہا کیا جائے اور ان کی تمام ضرورتوں کو پورا کیا جائے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں