لاک ڈاون کے دوران مزدوروں وغریبوں کی مدد ہمارا فرض ہے ،جمعیت علماء اسلام کوئٹہ

پیر 6 اپریل 2020 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان قاری مہراللہ مفتی محمد روزی خان مولانا محمد ہاشم خیشکی حابی محمد شاہ لالا مولانا محمد ایوب ایوبی مفتی حاجی ولی محمد بڑیچ ظفراللہ کاکڑ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مفتی رحمت اللہ حافظ سراج الدین حافظ دوست محمد اور دیگر نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں غریب ،ناداراور محتاج گھرانوں کے ساتھ تعاون کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے اللہ تعالی کو راضی کریں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں اور تحصیلوں کے امرا ونظما صاحب ثروت افراد کے ساتھ مل خدمت کے شعبہ میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریںتمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر حکومت کو اپنی خدمات پیش کی ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران مزدوروں محتاجوں،غریبوں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارے فرائض اور ذمہ داریوں میں شامل ہے کیونکہ مجبوروں کی معاونت ، حاجت روائی اور دلجوئی کرنے سے آسمانی بلائیں ٹل جاتی ہیں اور یہی دین اسلام کا بنیادی درس ہے دوسروں کی مدد کرنیان کے ساتھ تعاون کرنے ان کے لیے روزمرہ کی ضرورت کی اشیافراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور اپنے رب کو راضی کرنے کانسخہ بتایاہے خالق کائنات اللہ رب العزت نے امیروں کو اپنے مال میں سے غریبوں کو دینے کا حکم دیا ہے ، صاحب استطاعت پر واجب ہے کہ وہ مستحقین کی مقدور بھر مددکرے قرآنی تعلیمات میں واضح ہے کہ نیکی صرف یہی نہیں کہ آپ لوگ اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لیں بلکہ اصل نیکی تو اس شخص کی ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور آسمانی کتابوں پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے،اور مال سے محبت کے باوجود اسے قرابت داروں ،یتیموں،محتاجوں، مسافروں، سوال کرنے والوں، اور غلاموں کی آزادی پر خرچ کرے انہوں نے کہا کہ حدیث شریف میں فرمایا گیا ہے اللہ تعالی کا غصہ صدقات اور خیرات سے ٹھنڈا ہوجاتا ہے ضروری ہے کہ عالمی وبا کو اللہ تعالی کی ناراضگی کا سبب سمجھتے ہوئے غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے والی انسانیت کی بلاتفریق معاونت کی جائے اس سلسلے میں صاحب ثروت افراد اپنے خزانوں کے منہ اور دل کھول کر سسکتی ہوئی غربت کا خیال رکھنا ہوگا ورنہ خدانخواستہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح وطن عزیز پاکستان آسمانی آفات کی لپیٹ میں آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مسلمانوں کو چاہیئے کہ دن رات احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی سربراہی میں سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد مفتی عبدالسلام رئیسانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی حاجی قاسم خان خلجی مولانا محمد عارف شمشیر حافظ سردار محمد نورزئی مولانا مفتی ابوبکر مولانا سعداللہ آغا مولانا جمال الدین حقانی مفتی نیک محمد پر مشتمل وفد نے ہرنائی جاکر جمعیت علما اسلام ہرنائی کے امیر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالخالق مری کے بھائی صحافی عبدالمالک کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں