مجاہدین اسلام کی جدوجہد اورقربانیاں انقلاب کی بنیاد ہوتی ہیں جن کے فولادی ہمت اور بلند عزم و استقلال سے سرفراز ہوتے ہیں،مولاناعبدالقادرلونی

پیر 6 اپریل 2020 23:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنوئینر مولاناعبدالقادرلونی پشتون آباد میں شہید حافظ فدا محمد تعزیت کے موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجاہدین اسلام کی جدوجہد اورقربانیاں انقلاب کی بنیاد ہوتی ہیں جن کے فولادی ہمت اور بلند عزم و استقلال سے سرفراز ہوتے ہیں کامرانی وکامیابی ان کے قدم بوسی کرتی ہے شہدااسلام اور غازیوں کے لازوال حوصلے اور قربانیوں نیاسلام دشمن کی خام خیال برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیاجو ہمارے مسلم امہ کے لیے باعث فخرہیانہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی طاغوت ظالم اور جابر حکمران نیاسلام اور انسانیت کو پامال کرنے کی کوشش کی تو درس حریت لے کر اٹھنے والے حق پرستوں نے انھیں نیست و نابود کر دیا۔

(جاری ہے)

جب دنیا کی طاغوتی قوتیں اسلام اور عالم اسلام کومغلوب کرنے کی سازشوں کی جال بچھائے اور دنیا پر عالم اسلام کے خلاف تہذیبی جنگ شروع کررکھی تو طالبان نے اپنے سروں کوہتھیلی پررکھ کر اسلام اور مسلم ملت کادفاع کیا انہوں نے کہا کہ افغانستان کی کٹھ پتلی حکومت کیجلد بستربوریا گول ہوجائینگیافغان غیورملت اپنی سرزمین پرامارت اسلامیہ کے اسلامی حکومت چاہتی ہے امریکہ کی پشت پناہی پر چلنے والے کٹ پتلی اشرف غنی اورانکیحوار ی مزیدخوش فہمی میں نہ رہے کل ان کو پھر پناہ کی جگہ نہیں ملینگیاستعماری قوتوں کی جبر واستبدادکے خلاف مجاہدین اسلام کے لازوال قربانیوں نیامت مسلمہ کو آزادی وحریت کامنظر دکھادیا ان لازوال قربانیوں کے برکات وثمرات سے کفری قوتوں کے ناپاک عزائم کوخس و خاشاک کی طرح ہوا میں اڑا دئییآج امریکہ کو راہ فرار نہیں مل رہی ہیصلیبی اتحادعملی طور پر شکست کھاچکی ہیانہوں نے کہاامریکہ اوراس کی اتحادیوں کو انیس سالوں میں لاشوں کی ذلت ورسواء کی سوا کچھ نہیں ملا یہ شکست ان کی آئندہ نسلوں کیلیے عبرت آموزسبق بن چکاہے امریکہ کی درباری بھی امریکہ کی شکست پر پریشان ہیں انشااللہ افغانستان پر اسلامی پرچم لہرانے سے پورے خطے پر امن آئیگا مجاہدین اسلام کے عزم واستقامت نے استعماری اورسامراجی قوتوں کی اینٹ کواینٹ سے بجادیا اتحادی افواج محفوظ راستے کی تلاش میں کرب اور پریشانی سے دوچار انہوں نے کہا کہ استعماری قوتوں کیظالمانہ ایجنڈے کے سامنے اگر واحد مزاحمتی چیلنج درپیش ہے تو وہ جہاد فی سبیل اللہ کا ایمانی جذبہ ہے امت مسلمہ کے جونواں کیحوصلہ توڑنے کیلئے اسلام دشمن طاغوتی ایجنٹ پشتون قوم پرست اورنام نہاد مذہب پرست اپنی آقاوں کی خوشنودی کے لییمقدس جہاد کے خلاف زبان درازی میں مصروف ہے لیکن ان زبان درازیوں سے مجاہدین اسلام کی حوصلے نہیں توڑ سکتے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں