رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے ایک ماہ کی تنخواہ مستحقین کی مدد کیلئے پارٹی فنڈ میں جمع کرادی

پیر 6 اپریل 2020 23:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ مستحقین کی مدد کے لئے پارٹی فنڈ میں جمع کرادی تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مستحقین کی مدد کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ پارٹی کی سماجی تنظیم ’’دردوار‘‘میں جمع کرادی اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کی مالی معاونت اور راشن کی فراہمی کے لئے پارٹی کی سماجی تنظیم کی جانب سے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا حصہ بنیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مالی معاونت کرکے انہیں راشن فراہم کیا جاسکے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں