کوئٹہ،محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے پھیلاؤکے امکانات کم سے کم کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری

پیر 6 اپریل 2020 23:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے پھیلاؤکے امکانات کو کم سے کم کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے ڈائریکٹر سول ڈیفنس جبار بلوچ کی زیر نگرانی محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ شہر کے مختلف وارڈز میں رضاکاروں کو تربیت اور آگاہی فراہم کررہی ہیں اس سلسلے میں تشکیل کی گئی ٹیموں کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹریننگ) ہدایت اللہ پرتو اور سول ڈیفنس آفیسر مسعود احمد کررہے ہیں اس سلسلے میں ڈائریکٹر جبار بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے 20 سے زائد وارڈز میں تربیت فراہم کی جاچکی ہے جس میں متعلقہ وارڈ کے معززین اور معتبرین سمیت تقریباً200 رضاکاروں کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے اور تمام رضاکاروں کو بطور ماسٹر ٹریننر ہدایات کی گئی ہیں وہ کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو گلی محلے اور گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں ڈائریکٹر جبار بلوچ نے مزید کہا کہ آگاہی مہم کے دوران شہر کے تمام وارڈز میں تربیت جلد مکمل کرلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں