الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے سول ہسپتال میںدوسو ڈاکٹر ز کوحفاظتی کٹس کی فراہمی

بدھ 8 اپریل 2020 01:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کی جانب سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے سپاہیوں سول ہسپتال میں سادہ تقریب میں سینئر وینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کو حفاظتی کٹس فراہم کیے گیے ۔سول ہسپتال پیرامیڈیکس کے دفتر میںمنعقدہ سادہ تقریب میں الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدرانجینئر جمیل احمدکرد،ڈاکٹرشفیع مینگل،ڈاکٹر منصب علی سومرو،ڈاکٹرعبدالحئی بگٹی،ڈاکٹرمشتاق بھنگر،ڈاکٹرعبدالصمد،ڈاکٹراشرف ،ڈاکٹرامام بخش نے دوسو سینئر وجونیئر ینگ ڈاکٹرزمیں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے حفاظتی کٹس فراہم کیے اور مزید کٹس دینے کا وعدہ بھی کیاگیا ۔

تقریب سے خطاب ومیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدرانجینئرجمیل احمد کرد،ڈاکٹرشفیع مینگل،ڈاکٹر منصب علی سومرونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں حفاظتی کٹس ڈاکٹرزکی بنیادی ضرورت ہے حفاظتی کٹس کے بغیر علاج وخدمات جاری رکھنا مشکل ہے ڈاکٹر اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر علاج ومعالجے میں مصروف ہیں جسطرح عام انسانوں کی جان بچانے لازمی ہے اسی طرح ڈاکٹر کی جانوں کی حفاظت کرنااس سے زیادہ اہم وضروری ہے۔

(جاری ہے)

احتیاط صفائی علاج سے سستی وضروری اوراہم ہے ۔ڈاکٹرز،میڈیکل ٹیم اپنی حفاظت یقینی بنائیں ڈاکٹرزکے پاس این 95ماسک سمیت دیگر حفاظتی چیزیں ضرورہوناچاہیے ۔عوام خوف وہراس سے نہیں احتیاط،صفائی سے کام لیکر اپنی حفاظت بہتر طور پر کرسکتے ہیں۔ سینئر جونیئر ڈاکٹرزاپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن اندازمیں ادا کرکے قوم کو اس مشکل سے نکالنے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں ۔حکومت ڈاکٹرز،صحافی سمیت فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کی ضروریات فی الفور پوری کردیں تاکہ یکسوئی واحتیاط سے اپنی پیشہ ورانہ کام جاری رکھ سکیں ۔فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کی حوصلہ افزائی مددکی ضرورت ہے ۔عوام کو احتیاط ،صفائی کیلئے تیار کرکے حوصلہ وہمت دیکر ہی ہم مشکل سے نکل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں