کوئٹہ میں لاک ڈائون مزید سخت، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

متعدد موٹر سائیکلوں اور افراد گرفتار ، شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل

بدھ 8 اپریل 2020 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) کوئٹہ میں لاک ڈائون کو مزید سخت کردیاگیا ہے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر کے متعدد موٹر سائیکلوں اور افراد کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب صوبے کے دیگر اضلاع میں سولہویں روز بھی مکمل لاک ڈائون رہا دکانیں،مارکیٹیں،شاپنگ مالز،کاروباری مراکز سمیت دیگر دکانیں مکمل طور پر بند رہی جبکہ ٹریفک معمول سے کم دکھائی دیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں لاک ڈائون کو مزیدسخت کرتے ہوئے شہرمیں جناح روڈ،لیاقت بازار،میزان چوک،پرنس روڈ،لیاقت بازار،سریاب روڈ،جوائنٹ روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات جگہ جگہ پر پولیس کے ناکوں میں اضافہ لاک ڈائون اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ڈبل سواری پر متعدد موٹر سائیکلیں بند کر کے موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ رکشوں ،گاڑیوں میں 2افراد سے زائد موجودگی پر بھی کارروائیاں کی گئی جبکہ گاڑیوں کی کاغذات نہ ہونے اور کالی شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں کو سیل بھی کیا گیا لاک ڈائون کے باعث شہر میں ٹریفک بھی معمول سے کم دکھا دیا گیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں