اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد اور تحصیلدار حرمزئی منان آغا کی سربراہی میں لیویز فورس نے کارروائی

قانون کی خلاف ورزی پر درجنوں سے زائد دکانیں سیل کردیئے جبکہ 144پرعملدرآمد نہ کرنے والے افراد کو بھی حراست میں لے لیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد اور تحصیلدار حرمزئی منان آغا کی سربراہی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی پر درجنوں سے زائد دکانیں سیل کردیئے جبکہ 144پر عملدرآمد نہ کرنے والے افراد کو بھی حراست میں لے لیا کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کی روشنی تحصیل کے علاقوں حرمزئی،شنغری،سی مزئی اور منزرئی بازار میں مختلف دکانیں اور ہوٹل جن پر عوام کا رش تھا ان کو بند کروادیا گیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد اور تحصیلدار منان آغا نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹرز کے دئے گئے ہدایات پر عمل کرکے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بناسکتے ہیں کرونا وائرس سے مقابلہ ہم اس وقت کرسکتے ہیں جب ہم رسواللہ,ﷺ کے بتائے ہوے سنت پر عمل پیرا ہو ہم سب کو چاہئے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ عوام کے جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مکمل لاک ڈان کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جس کے بعد سے آج تک ہم تحصیل کے مختلف علاقوں کا گشت کررہے ہیں قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جارہا ہے مختلف گاں کے میدانوں نوجوان کرکٹ اور فٹ بال کھیلتے ہیں جن پر بھی144کے تناظر میں پابند عائد کی جاچکی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے مختلف غریب گرانوں میں پکی دیگیں بانٹی ہے اور راشن کی تقسیم کیلئے ہم مختلف غریب گھرانوں میں ٹوکن تقسیم کئے ہیں انشا اللہ بہت جلد مستحق افراد میں حکومت کی پالیسی کے مطابق راشن تقسیم کیا جائیگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں