کورونا وائرس لاک ڈائون سے متاثرہ دکانداروںاورعوام کو دو ماہ کی گیس بجلی اور ٹیلی فون بل معاف کر دیں ، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

جمعرات 9 اپریل 2020 00:22

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے مطالبہ کیا ہے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے متاثرہ دکانداروں،بلوچستان کے عوام کو دو ماہ کی گیس بجلی اور ٹیلی فون بل معاف کر دیں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نوٹیفکیشن جار ی کر کے مالک دکان اور مالک مکان کو پابند کریں کو وہ کرایہ داروں کو ماہ اپریل کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کردیں تاجروں کو 1سے 2 لاکھ بغیر سود قرضوں کا اعلان کریں تاکہ وہ مزدوروں کو تنخوائیں ادا کر سکیں پولیس ،ٹریفک اور ایگل فورس کی عوام کیساتھ ناروا روئے اور تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے کوئٹہ میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان صدر عبدالرحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا، سینئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح صوبہ بلوچستان میں بھی عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے مکمل لاک ڈان ہے لاک ڈائون کے دروان تاجروں کا بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ کہ حکومت بلوچستان لاک ڈان سے متاثرہ دکانداروں اور بلوچستان کے عوام کو دو ماہ کی گیس ، بجلی اور ٹیلی فون بل معاف کریں اس کے علاوہ حکومت بلوچستان 14 اپریل تک صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک لاک ڈان میں نرمی اور 14 اپریل کے بعد لاک ڈان مکمل ختم کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ککہ حکومت بلوچستان لاک ڈان کے دوران پولیس ،ٹریفک اور ایگل فورس کی عوام کیساتھ ناروا روئے اور تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کریں حکومت بلوچستان روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدورں ، غربا ، مساکین کی گھروں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ فوری شروع کریںوفاقی حکومت کرونا وائرس فنڈ میں بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر فنڈ میں حصہ دیاجائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں