بر قی لا ئنوں کی مر مت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو اعلامیہ

جمعرات 9 اپریل 2020 17:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں 11اپریل کو سریاب گرڈاسٹیشن کے جان محمد، اولڈلیاقت بازارسیٹلائٹ ٹاون،سمنگلی ایکسپریس، سریاب I، سریابIIاورچلتن کالونی فیڈروں سے صبح10بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز لورالائی گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 132KVاورماڑہ گرڈاسٹیشن سے 11اور 12اپریل کو صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی اسی طرح 12اپریل کومری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، مری آباد، طوغی روڈ، کانسیIفیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ اُسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈلیاقت بازارفیڈرسے صبح11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں