کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں کیسکو نے بجلی کی فراہمی کا سلسلہ معطل کردیا

بدھ 27 مئی 2020 20:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں کیسکو نے بجلی کی فراہمی کا سلسلہ معطل کردیا کرانی فیڈز کے علاقوں رئیسانی روڈ جناح کالونی،سبزل روڈ،قمبرانی روڈ بشیر چوک اور دیگر علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے کسیکو شکایت سیل کا نمبر مصروف رکھا گیا ہے دفاتر میں شکایت درج کرانے پر فیڈز میں خرابی کو بہانہ بنا کر متعلقہ اہلکاروں زمہ داروں سے بری الذمہ ہوجاتے ہیں کوئٹہ اور صوبے کے تمام اضلاع میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز بند ہیں بجلی کی طلب میں واضع کمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا غیر اعلانیہ سلسلہ جاری رکھا گیا ہے بجلی کی عدم دستیابی سے گرمی کے موسم میں گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور مسلسل کوتاہی برتنے والے کسیکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے تاکہ عوام کو ذہنی کوفت سے نجات مل سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں