ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی دو مہینوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں غیر اعلانیہ اضافے پر شدید تنقید

بدھ 27 مئی 2020 22:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ دو مہینوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں غیر اعلانیہ اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کرونا کی وبا کے دوران عوام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلط کرنے کے اقدام کو عوام دشمن عمل سے تعبیر کیا بیان میں کہا گیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزگار اور کاروبار کے مارے عوام اب پانی اور دیگر گھریلو پریشانیوں کا سامنا کرنے پر مجبور کردئیے گئے ہیں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں کے گھریلو صارفین کیلئے پانی کی فراہمی کے اوقات میں کمی کردی گئی ہے جبکہ کیسکو کے اس اقدام کی وجہ سے گھروں میں بیٹھ کر تھوڑی بہت مزدوری کرنے والوں کا روزگار بھی بری طرح متاثر ہوکررہ گیا ہے بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے صارفین کرونا کی وبا کے دوران رعایئتیں ملنے کے باوجود اپنے زمہ موجود واجبات باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں بالخصوص علمدار روڈ اور ہزارہ ٹان کے صارفین بینکوں کے باہر لمبی قطاریں بناکر واجبات ادا کررہے ہیں مگر اسکے باوجود ان علاقوں میں کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافہ کرکے عوام کو باقاعدگی کے ساتھ واجبات ادا کرنے کی سزا دی جارہی ہے بیان میں کہا گیا کہ کیسکو حکام اس بات کی تحقیق کریں کہ انکے بعض اعلی آفیسران اپنے گھروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرنے کیلئے دیگر علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کرلیتے ہیں جسکی وجہ سے مجبور اور لاچار عوام کو بجلی کی اضافی بندش کے ساتھ پانی اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے بیان میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں