صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان کا اقوام متحدہ امن مشن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین

اقوام متحدہ کے عالمی قوانین مقصد، سماجی و اقتصادی ترقی، حقوق انسانی اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کیلیے مدد فراہم کرنا ہے،میر ضیا ء لله لانگو

ہفتہ 30 مئی 2020 00:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اقوام متحدہ کا عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ امن مشن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عالمی قوانین مقصد، سماجی و اقتصادی ترقی، حقوق انسانی اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اہم مقاصد میں دنیا بھر میں امن اور سیکورٹی کو ممکن بنانا جو کہ قابل ستائش ہے اور قوموں کے درمیان رشتے بڑھانا، معاشی، سماجی، ثقافتی یا بین الاقوامی انسانی مسائل کے حل کے لیے قوموں کے درمیان تعاون بڑھانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اقوام متحدہ کے ساتھ امن کے حوالے سے خدمات انجام دینے کی بے مثال اور طویل تاریخ ہے، جسے عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کی قیادت نے بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گزشتہ 60 برسوں میں پاکستان نے تقریباً 28 ممالک میں دو لاکھ سے زیادہ فوج کے ہمراہ 46 مشترکہ مشنز میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اور اپنی بہادری کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 24 افسران سمیت 157 پاکستانی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کیا ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں