صوبائی حکومت ،اسکے ارباب و اختیار کی نااہلی ‘ نالائقیوں کی وجہ سے درجن بھر اضلاع میں کورونا وائرس گھر کر چکی ہے،بلو چستان نیشنل پارٹی

حکمرانوں کی بہتر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے آج بلوچستان کے ڈاکٹرز ‘ پیرا میڈیکس اور عام لوگوں کی اموات میں اضافہ یقینا صوبائی حکومت کی نالائقی ہے

ہفتہ 30 مئی 2020 00:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اور اس کے ارباب و اختیار کی نااہلی ‘ نالائقیوں کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے درجن بھر اضلاع میں کورونا وائرس گھر کر چکی ہے حکمرانوں کی بہتر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے آج بلوچستان کے ڈاکٹرز ‘ پیرا میڈیکس اور عام لوگوں کی اموات میں اضافہ یقینا صوبائی حکومت کی نالائقی ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے اگر ابتدائی دنوں سے بہتر حکمت عملی اپنائی جاتی تو یقینا اتنی بڑی تعداد میں لوگ متاثر نہ ہوتے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں اس وباء کے بچنے کیلئے جو سہولیات دی گئی ہیں وہ نا ہونے کے برابر ہیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے وہ متاثر ہو رہے ہیں صوبائی حکومت اربوں روپے کورونا وائرس کے نام پرکرپشن کی نظر کر چکی ہے ہسپتال میں ٹیسٹ کٹس تک موجود ہیں ‘ وینٹی لینٹر اور آکسیجن پلانٹ کی فراہمی تو دور کی بات ہے فاطمہ جناح میں آکسیجن پلانٹ کی بندش سے کوئی اموات ہو چکی ہیں اکیسویں صدی میں بلوچستان میں حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج عوام وباء سے تنہا لڑ رہے ہیں سینئر ڈاکٹرز ‘ پیرا میڈیکس اور صحافی برادری برائے راست اس وباء سے متاثر ہو رہے ہیں صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار وزیراعلیٰ جو وزیر صحت اور بے شمار محکموں کے کراتا دھرتا ہیں ان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ محکموں کو چلا سکیں لیکن اقتدار کی حوس میں انہیں انسانی جانوں کی کوئی پروا نہیں اقتدار کے مزے لوٹنے کرپشن اقرباء پروری کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مد میں اربوں روپے کے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں عوام کو بتایا جائے کہ شیخ زید اور فاطمہ جناح ہسپتال میں مرض میں مبتلا مریضوں کو کیا سہولیات ملیں اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس کیلئے کیا اقدامات کئے گئے فوری طور پر اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں مشکل حالات میں پوری دنیا انسانوں کو بچانے میں لگی ہوئی ہے مگر بلوچستان میں عوام کو تن تنہا چھوڑ کر کرپشن کے راستے ڈھونڈے جا رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر باریک بینی کے ساتھ کورونا فنڈز کے اربوں روپے کے فنڈز کی مکمل تحقیقات کی جائیں بی این پی اس حوالے سے اسمبلیوں سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرے گی تاکہ حقائق عوام کے سامنے لا کر ان ڈاکوئوں کو بے نقاب کیا جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں