ہزارہ ٹائون واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، بلوچستان نیشنل پارٹی

ہفتہ 30 مئی 2020 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ ٹائون میں گزشتہ روز جو دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان تشدد سے جاں بحق ہوا اور ساتھی شدید زخمی ہوئے یہ عمل قابل مذمت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر اس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دالخراش واقعات رونما نہ ہو سکیں بیان میں کہا گیا ہے کہ باریک بینی سے اس واقعے کو دیکھا جائے تو انتظامیہ و پولیس کی موجودگی میں نوجوانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانا کئی سوالات کو جنم دیا اس کے پیچھے وہ مقاصد تو کارفرما نہیں بردار اور پشتون و ہزارہ کو باہم دست و گریبان کرنے اور کوئٹہ کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی گہری سازش تو نہیں تمام عوامل کو مد نظر رکھنا جائے دو اقوام کو باہم دست و گریبان کر کے خون کی ہولی کھیلنے کی گھنائونی سازش تو نہیں پارٹی پشتون اور ہزارہ اقوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ صبرو تحمل ‘ برداشت ‘ رواداری کا دامن نہ چھوڑیں پارٹی اس حوالے سے یقینا اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی بی این پی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تمام اقوام کو آپس میں شیروشکر کیا جائے اور امن کوئٹہ کو بحال رکھا جائے عوام کو متحد رکھ کر ہی حقوق حاصل کئے جا سکتے ہیں ترقی پسند روشن خیال سیاست کو فروغ کی جدوجہد کی ہے پارٹی قائد کا وژن بھی یہی ہے کہ بلوچستانیوں کو یکجا کر کے جدوجہد کی جائے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے نوجوان بلال کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا گیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں