گورنر بلوچستان کی ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں گزشہ روز ہونے والے دلخراش اور افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

بلوچستان کا ہر شہری ہزارہ ٹائون واقعییہ پر غم زدہ ہے ،تمام ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ضرور کاروائی ہوگی ،امان اللہ خان یاسین زئی

ہفتہ 30 مئی 2020 23:20

گورنر بلوچستان کی ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں گزشہ روز ہونے والے دلخراش اور افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے ہزارہ ٹاون کوئٹہ میں گزشہ روز ہونے والے دلخراش اور افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا ہر شہری اس افسوسناک واقعہ پر غم زدہ ہے اور اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ضرور کاروائی ہوگی.

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ہزارہ ٹاون کے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی غیرقانونی حرکت کی جرآت نہ کر سکیں. انہوں نے اپنے بیان میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں ہمیں صبر اور حوصلہ سے کام لینا چاہیے اور واقعہ کو فرقہ وارانہ یا کسی خاص کمیونٹی کی مخالفت کا رنگ ہرگز نہ دیا جائی.

انہوں نے واقعہ کے بعد حکومت کی جانب سے نامزد ملزمان کی گرفتاریوں، متعلقہ ایس ایچ او کی معطلی اور زخمیوں کو کراچی منتقلی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انصاف کی فراہمی یقینی ہو جائیگی. انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یہ وقت اتفاق، اتحاد اور باہمی احترام کا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم سب ہر قسم کی ذاتی انا اور فرقہ وارانہ مفادات سے بالاتر ہوکر اخوت، باہمی احترام اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ ہم اتحاد واتفاق سے ہی ایک پرامن اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھ سکتے ہیں. انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپکے غم میں برابر کے شریک ہیں�

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں